Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورہائیکورٹ ،چیئرمین نیب کیخلاف درخواست منظور

اپ ڈیٹ 17 جون 2020 09:10am

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں کو سماعت کیلیے منظور کرلیا۔ عدالت نے نیب سے چھ جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ  نے سماعت کی۔

چوہدری برادران کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالا ادارہ بن چکا  ہے۔ چیئرمین نیب نے انکے خلاف 20  سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

نیب نے 20 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں۔

عدالت نے نیب اختیارات کیخلاف درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے نیب کو چھ جولائی کیلئے نوٹس کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری برادران کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ دو بار تحلیل بھی ہو چکا ہے۔